یونان 12 سال بعد یورپی یونین کے سرویلنس فریم ورک سے خارج

یونان 12 سال بعد یورپی یونین کے سرویلنس فریم ورک سے خارج

ایتھنز (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) یورپی یونین نے 12 سال کے بعد یونان کو انہانسڈ سرویلنس فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ یونان کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے 20 اگست سے یونان کو انہانسڈ سرویلنس فریم ورک سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک کو اپنی بہتر معاشی پالیسی ترتیب دینے کی آزادی حاصل ہو جائے گی ۔

یونانی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 12 سال بعد ملک کی پریشانیوں اور مشکلات کا ایک باب بند ہونے جا رہ اہے ، اب یونان یورپین نارملٹی کی طرف لوٹے گا اور یونان کیلئے یورو زون سے استثنیٰ کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

ان کا کہنا تھاکہ یونان کی طرف سے پالیسیوں میں واضح تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں جس کے بعد یورپی یونین کے نائب صدر نے ایک خط کے ذریعے یونان کو سرویلئنس فریم ورک سے خارج کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

واضح رہے یورپی یونین نے یونان کی معاشی ترقی اور معاشی پالیسیوں کو مذکوری فرہم کے تحت انہانسڈ سرویلنئس فریم ورک کے تحت پابندیاں لگائی تھیں اور 2018 ء سےیونان کی معاشی پالیسیوں کو مانیٹر کیا جا رہا تھا ۔

 

برطانیہ میں پولیو سر اٹھانے لگا ، بچوں کی ویکسینیشن کا فیصلہ