آئی ایم ایف کے بعد یورپی ممالک بھی پاکستان پر مہربان

آئی ایم ایف کے بعد یورپی ممالک بھی پاکستان پر مہربان

اسلام آباد (نیا ٹائم) آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط ملنے کی امید کے ساتھ ہی یورپی ممالک بھی پاکستان پر مہربان ہو گئے ، وزارت اقتصادی امور نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ جس کے بعد ڈنمارک پاکستان کو سود سے پاک 10 کروڑ ڈالرز تک قرض فراہم کرے گا ۔

وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک حکومت پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم کرے گی، فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان کو سود سے پاک قرضوں میں بھی 35 فیصد تک رعایت حاصل ہو گی ۔

معاہدے پر پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم جبکہ ڈنمارک کی سفیر نے دستخط کئے ہیں ۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر روزن ہولم نے ملاقات بھی کی ہے ، جس پر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ۔

 

پاکستان روپیہ تگڑا ، امریکی ڈالر کمزور ہو گیا