• Friday, 30 September 2022
کراچی میں چند دن کے وقفے کے بعد بادلوں کی دوبارہ انٹری

کراچی میں چند دن کے وقفے کے بعد بادلوں کی دوبارہ انٹری

کراچی (نیا ٹائم) شہر قائد میں چند روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بادلوں کی انٹری ، شہر کے مختلف علاقوں میں بادل جم کے برسے ، جس کے بعد شہر پانی پانی ہو گیا ، ایک گھنٹے کی مسلسل بارش کے باعث شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ، یونیورسٹی روڈ بارش کے پانی میں ڈوب گیا ، جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگیں ۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں ، نیپا چورنگی ، بیت المکرم ، سبزی منڈی سمیت اسلامیہ کالج سے متصل سڑکوں پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا ، دفاتر سے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو بارش کے پانی سے گزر کر جانا پڑا، شہر کی متعدد شاہرات پر بارش کا پانی جمع ہونے  کے بعد سیوریج نالے بھی ابل پڑے ، شہروں کی مختلف شاہرات پر پانی جمع ہونے کے بعد شارع فیصل پر بھی ٹریفک کا دباو بڑھ گیا ۔

حب ریور روڈ پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے رات بھی مزید تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 12 سے 14 اگست تک جاری رہے گا جبکہ بارشوں کے اس 4 روزہ سپیل میں شہر میں 150 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ بارشوں کا نیا سلسلہ 17 سے 18 اگست کو شروع ہونے کا امکان ہےجو کہ کراچی سمیت سندھ بھر پر اثر انداز ہو گا  ۔ 

 

کراچی میں ایک بارپھربارش کاسلسلہ شروع