• Friday, 30 September 2022
پاکستانی باکسرز نے ملک کی عزت خاک میں ملا دی

پاکستانی باکسرز نے ملک کی عزت خاک میں ملا دی

برمنگھم (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 2 پاکستانی باکسرز نے ملک و قوم کی عزت کو خا ک  میں ملا دیا ، ایونٹ کیلئے انگلینڈ جانے والے 2 پاکستانی باکسرز برمنگھم میں غائب ہو گئے ۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان کے دو باکسرز سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ انگلینڈ میں غائب ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز نے ساتھیوں سے منگل کی صبح ساتھیوں سے آخری ملاقات ہوٹل میں ناشتے کی میز پر کی تھی ، جس کے بعد دن 12 بجے کھلاڑیوں نے اپنے کوچز کے ہمراہ ائیرپورٹ روانہ ہونا تھا تاہم دونوں باکسرز کوچز کے پاس نہیں پہنچے ۔

ائیرپورٹ روانگی میں تاخیر پر دونوں کے کمروں کے دروازے توڑے گئے تو وہاں باکسرز کا سامان تو موجود تھا لیکن دونوں وہاں سے غائب تھے ۔دونوں باکسرز کے سفری کاغذات فیڈریشن کے پاس موجود ہیں جس کے بعد پاکستانی اولمپکس ایسوسی ایشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی میں آرمی سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری کرنل صدف اکرم ، کرنل ناصر تونگ سمیت سپورٹس بورڈ کا بھی ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے ۔

دونوں باکسرز کے نہ ملنے پر منگل کی دوپہر باکسنگ فیڈریشن کے کوچز دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن روانہ ہو گئے ۔

 

عمر اکمل نےکے پی ایل سے معاہدے کی وجہ بتادی