اے اے سی کے بڑے ہوٹلز پر چھاپے، منیجرز گرفتار

اے اے سی کے بڑے ہوٹلز پر چھاپے، منیجرز گرفتار

  پشاور(نیاٹائم)ڈپٹی کمشنرپشاور کوعوامی شکایت ملی کہ پشاوریونیورسٹی روڈ پر معروف ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے جس پر ڈی سی پشاور نے اے اے سی سیدہ زینب نقوی کا فوری کارروائی کی ہدایت کیں۔

 

  ڈی سی کی ہدایت پر اے اے سی سیدہ زینب نقوی نے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہد ایت پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے پشاوریونیورسٹی روڈ پر حفظان صحت کے معیار غیرتسلی بخش پائے گئے اورصفائی کی ابتر صورتحال پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنیاکی، دم پخ، عثمانیہ ریسٹورنٹ، سلور ڈریگن کے منیجرز کو گرفتار کرلیا اورانکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئیں۔

 

جبکہ مقبول آئس کریم کو سیل میں بھی صفائی کی صورتحا ل انتہائی ابترتھی جس پر شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے مقبول آئس کریم کو سیل کرکے انکے منیجر کو بھی گرفتار کرلیا اس موقع پر انہوں نے ہوٹلز مالکان کو اور مقبول آئس کریم میں انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ صفائی کی صورتحال اچھی کریں اورعوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

 

بلوچستان میں ہونےوالی تباہی کی نئی رپورٹ جاری