عمر اکمل نےکے پی ایل سے معاہدے کی وجہ بتادی

عمر اکمل نےکے پی ایل سے معاہدے کی وجہ بتادی

لاہور(نیاٹائم)قومی کھلاڑی  عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے صرف سابق کپتان شاہد آفریدی سے اچھے تعلق  کے باعث   کشمیر پریمیئر لیگ کے معاہدے پر دستخط کیےہیں۔

 

کشمیر پریمیئر لیگ  کےسیکنڈ ایڈیشن میں کچھ  روز باقی ہیں، کرکٹرز اور شائقین ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کیلئے انتہائی پرجوش ہیں اورانتظاربھی کررہے ہیں۔ایسے میں عمر اکمل کے پی ایل میں شاہد آفریدی کے ساتھ گراؤنڈ پر ایک  مرتبہ پھر کھیلنے کے منتظر ہیں۔شاہد آفریدی اور عمر اکمل 13 سے 25 اگست تک کے پی ایل میں میں نئی متعارف کرائی گئی فرنچائز جموں جانباز کی نمائندگی بھی  کریں گے۔

 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کرکٹرعمر اکمل نے کہا کہ میں نے شاہد  آفریدی کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بغیر  کچھ سوچے  سمجھےاس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا "میں نے جانباز کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ بھی  نہیں پڑھا کیونکہ  شاہد بھائی نے سائن  کرنے سے قبل  مجھے  کال کی تھی،  میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے میں ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔کشمیرپریمیئرلیگ میں ڈیبیو کرنے والے عمر اکمل نےمزید کہا ہے  کہ یہ میرا پہلا  سیزن ہے اور میں اس کیلئے کافی  پرجوش  بھی ہوں، اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی  بھی پوری کوشش کروں گا۔

 

فٹبالر نےاپنی شادی والےدن کسی اورکوبھیج دیا