• Thursday, 29 September 2022
ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

پشاور(نیاٹائم)خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 4 خالی نشستوں سمیت خواتین کی مخصوص نشست پر انتخابی شیڈول کے مطابق آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع ہوگا جو 13 اگست تک جاری رہے گا۔

 

  ان حلقوں میں این اے، 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، شامل ہیں۔ پولنگ 25 ستمبر، 2022 کو ہوگی، شیڈول کے مطابق 14 اگست 2022 کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ 17اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی، ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 20اگست تک جمع کی جاسکیں گے۔ ٹربیونل کی طرف سے ان اپیلوں پر فیصلے 25اگست تک کیے ہونگے۔

 

26 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 27 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، 29 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے، خواتین کی مخصوص نشست کے لئے پی ٹی آئی کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسرکے دفتر واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبردو میں دفتری اوقات کے دوران 13 اگست 2022 تک جمع کی جائیگی۔ خیال رہے کہ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے امیدواروں کی ختمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائے گی۔

 

لال حویلی میں ریڈ پر شیخ رشید غصےسےلال ہوگئے