• Thursday, 29 September 2022
درفشاں سلیم نے اپنی دلکش جلد کا راز بتادیا

درفشاں سلیم نے اپنی دلکش جلد کا راز بتادیا

 کراچی(نیاٹائم)پاکستان کی شوبزانڈسٹری کے افق پرابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

 

ویڈیو اَپ لوڈنگ کی سائٹ یوٹیوب پر اداکارہ درفشان نے ایک ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اسکن کیئر معمول شیئر کیا ہےجس میں چہرے پر لگائے جانے والے ماسک کے اجزاء مداحوں کو بتائے جن میں آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پاؤڈر اور دہی کا استعمال کیا جاتا ہے۔اداکارہ نے تمام چیزوں کو مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کی اور ہاتھوں کی مدد سےچہرے پر لگایا، انہوں نے سکن کیلئے جِلد کے رنگ کیلئے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں کا استعمال کرتی ہیں۔

 

اس سے پہلے اداکارہ درفشاں سلیم کی سیاہ لباس میں نئی پکچرز وائرل ہوئی تھیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں انکے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد نو لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہے۔حالیہ وائرل ہونے والی تصاویرمیں اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کیے تھے کہ اپنی خوبصورتی کا راز بتائیں، جس پر اداکارہ نے اپنے فینزکی خواہش کو پورا کیا۔

 

صدف اور شہروز کی بیٹی کا نام کیا رکھا گیا