• Friday, 30 September 2022
شہبازگل کی گرفتاری پرفیاض الحسن چوہان کاردعمل

شہبازگل کی گرفتاری پرفیاض الحسن چوہان کاردعمل

لاہور(نیاٹائم) رہنماتحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے اگر کوئی جرم کیا تھا تو پہلے ایف آئی آر کاٹی جاتی، دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جاتے۔

 

فیاض الحسن چوہان نےمزید کہا کہ شہباز گِل نے اگر کوئی جرم کیا تھا تو پہلے ایف آئی آر کاٹی جاتی، دیگر قانونی تقاضے پورے کیے جاتے۔ شہباز گِل کی اس انداز میں گرفتاری صریحاً غنڈہ گردی اور فسطائیت ہے۔وفاقی حکومت نے گرفتاری کے لیے قانونی عمل کو پسِ پشت ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف 26 سال سے ایسے فاشسٹ اقدامات کا مقابلہ کرتی آئی ہے۔

 

 فیاض الحسن چوہان  نے تنقید کانشانےبناتے ہوئے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے! ایسی کارروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو تقویت دیں گی۔عوام کا شدید ردعمل آیا تو پی ڈی ایم ٹولے کے لیے سنبھالنا  بھی مشکل ہو جائے گا۔عمران خان، تحریک انصاف  قائدین اور کارکنان کو ایسے اقدامات سے دبانا ناممکن ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روزتحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو اسلام آباد سے حراست میں لیاگیا تھا اور انکےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ بھی درج ہے، شہبازگل کی گرفتاری کے بعد ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے،دیگر رہنماؤں نے بھی شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئےاسے غلط اقدام قراردیا۔

 

مہنگائی سے پریشان ماں کی وائرل ویڈیو پر وزیرخزانہ کیا کہتے ہیں