• Friday, 30 September 2022
کراچی میں ایک بارپھربارش کاسلسلہ شروع

کراچی میں ایک بارپھربارش کاسلسلہ شروع

کراچی(نیاٹائم)کراچی  شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ ایک بارپھر شروع ہو گیاہے۔

 

سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملیر، سکیم 33، قائد آباد، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش  جاری  ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کے مشرق اور شمال مشرق میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، دن کے اوقات میں کہیں کہیں تیز بارش بھی برس سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی کابھی خدشہ ہے۔دوسری طرف ایک یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ کراچی میں تھوڑی سی بھی ہونےوالی بارش شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیتی ہے،تاحال گزشتہ ہونےوالی بارش کےباعث سڑکوں اورگلیوں میں پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہری کاشدیدپریشانی میں مبتلا ہیں۔

 

اب پھر بارشوں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے جس کے بعد شہری شدیدمشکلات کا شکار ہوں گے،کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر کے نکاسی آب کے معاملات کی جانب کسی حکومت نے بھی توجہ مبذول نہیں کرائی ہے جس  کے نتیجہ اب لوگ کچرے اور دلدل کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔شہر قائد میں تھوڑی سی بھی زیادہ برسنےوالی بارش لوگوں کے لئے امتحان بن جاتی ہے۔

 

کراچی میں آج پھربادل برسیں گے