مہنگائی سے پریشان ماں کی وائرل ویڈیو پر وزیرخزانہ کیا کہتے ہیں

مہنگائی سے پریشان ماں کی وائرل ویڈیو پر وزیرخزانہ کیا کہتے ہیں

اسلام آباد(نیاٹائم)نجی ٹی وی کے ایک سینئرصحافی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مہنگائی سے پریشان ماں کی ویڈیو وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو سینڈ کردی۔

 

نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے میزبان نے مفتاح اسماعیل کا ویڈیو پر ردعمل بھی عوام کے سامنے رکھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا 'ہماری بہن کا یہ درد بے شک دلخراش ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان کا بل جون کا ہے اور جون میں ہم نے کوئی بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی، جولائی کے آخر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواتھا'۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 'بہن نے یہ بھی فرمایا ہے کہ بچے کی ایپی لیپسی کی دوائی کی قیمت بڑھی ہے تو بھئی ہمارے آنے کے بعد کوئی بھی دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا'۔

 

انہوں نے کہا 'سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے جنوری میں دوائیوں پر سیلز ٹیکس عائد کردیا تھا، ہم نے اس کو ختم کرکے ایک فیصد کیا اور اب اس کا بھی خاتمہ کررہے ہیں، میری بہن کی میڈیسن بھی مہنگی نہیں ہوئی ہے'۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 'باقی اشیاء میں ضرور اضافہ ہوا ہے، ان کی باتیں دل کو چیرنے والی ہیں تاہم سری لنکا میں خواتین تین تین دن تک گیس سلنڈر کے لیے لائن میں لگی ہوتی ہیں، دس دن تک لوگ پیٹرول کی لائن میں ذلیل ہوتے ہیں، اگر ہم یہ اشیاء کی پرائسز نہ بڑھاتے تو ہمارا حال بھی سری لنکا کی طرح ہوجاتا، یہ ہمارا ملک ہے اور اس کا ہم نے ہی سوچنا ہے'۔

 

فوج کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں،اسد قیصر

مہنگائی سے پریشان ماں کی وائرل ویڈیو پر وزیرخزانہ کیا کہتے ہیں