
وزیرداخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کا بیان سب پلانٹڈ پروگرام تھا اوریہ سارے لوگ اس میں ملوث ہیں جبکہ عمران خان کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی اس لیے اگرشواہد ملے توانہیں قانونی ٹچ دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج عمران خان فرما رہے ہیں کہ گرفتاری سے قبل صفائی کا موقع ملنا چاہیے، مجھ پر پندرہ کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے پکڑتے وقت صفائی کا موقع فراہم کیا تھا؟اداروں کے لوگوں کواکسایا گیا کہ احکامات ملے تو نہ مانے، بیان پر نہ عمران کے چیف آف سٹاف کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا۔
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازگل کو ایف آئی آردرج کرنے کے بعد پکڑا گیا اورچوبیس گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کیا، اس معاملے میں قانونی تقاضے پورے ہونگے جبکہ شہبازگل یا ڈرائیور پر تشدد جھوٹی ہے۔ مونس الہیٰ کے بیان کے بعد پتہ کروایا کہ بنی گالہ پر ایسی کوئی چیز موجود نہیں کہ پنجاب پولیس ڈیوٹی لگائی گئی ہو۔
عدالت نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ