عدالت نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

عدالت نے شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

اسلام آباد(نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیرکی  کورٹ  میں پیش کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کیجانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست  کی گئی جب کہ  پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔کورٹ کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے  تھے  جبکہ  اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری  بھی تعینات کی گئی تھی۔ عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست  منظور کرتے ہوئے 2 دن کیلئے انہیں  پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

عدالت نے کوہسار پولیس کو جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا۔پولیس نے عدالت سے درخواست  کی کہ ملزم شہباز گِل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے جبکہ  ملزم جس  کاغذ سے دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی  ابھی برآمد کرنا ہے، پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی  مکمل انکوائری  کرنی ہے۔یہاں یہ  بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرشہباز گل پراسلام آباد کے  تھانہ کوہسار میں  ملکی اداروں کیخلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے دس مقدمات درج ہیں جبکہ انہیں  گزشتہ روز بنی گالہ سے واپسی پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔


 

شہباز گل کا گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنے آگیا