• Thursday, 29 September 2022
راولپنڈی رِنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے، پرویز الٰہی

راولپنڈی رِنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے، پرویز الٰہی

لاہور(نیاٹائم)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ  کوجلد شروع کرنے کی ہدایت۔

 

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا،چودھری پرویزالہی نے کہا  راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے۔چودھری پرویز الٰہی نےرنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔

 

چودھری پرویزالہی نے کہا کہ رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے۔راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ۔

 

وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، خزانہ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے،زمینی خداوں نے نہیں،شیخ رشید