• Friday, 30 September 2022
کراچی میں آج پھربادل برسیں گے

کراچی میں آج پھربادل برسیں گے

کراچی(نیاٹائم)چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونےکاامکان ہے۔

 

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات کو شہر میں کہیں کم اورکہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ  9 اگست کی شام یا رات سے موسلادھار بارش کاسلسلہ بھی  شروع ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مون سون کے اس سپیل میں 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش  بھی ہوسکتی ہے جبکہ 12 سے 13 اگست کے دوران بارش کی شدت زیادہ رہنے کی بھی امید ہے۔

 

دوسری طرف  مون سون کا ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے مگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی سست روی کا شکار ہے۔ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت اور میں سیلاب متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اگست سے مون سون کا چوتھا سپیل بلوچستان میں داخل ہونےکا چانس ہے، شمال مشرقی، جنوب وسطی شہروں  میں بھی  موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

 

وفاقی کابینہ نےمون سون ایمرجنسی کااعلان کردیا