
ارشد ندیم کی کامیابی پر آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا
راولپنڈی(نیاٹائم)افواج پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو کامپیٹیشن میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک دیتے ہوئے خوب داد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹویٹ میں ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے پر مبارک باد دی گئی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ'شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاک وطن کو قابل فخر بنادیا'۔
خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انہوں نے پانچویں باری میں نوے عشاریہ اٹھارہ میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔ وہ 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل پاکستان کے حصے میں آیا ہے جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا فرسٹ گولڈ میڈل ہے۔
ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ