عالمی ٹھگ غیر قانونی ڈالر لیتے ہوئے پکڑے گئے؛ وزیر داخلہ

عالمی ٹھگ غیر قانونی ڈالر لیتے ہوئے پکڑے گئے؛ وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ’’اسلامی ٹچ‘‘ دینے والے اداکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ دیا جائے گا۔

 

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیرقانونی ڈالر وصول کرتے پکڑے گئے ہیں، ہر چوری پکڑے جانے پر’’جھوٹا خان اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی‘‘ مکاری، فنکاری اورعیاری کا سہارا لیتے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس سے معلوم ہوا کہ نام نہاد صادق وامین کا کتنا گندا کردار ہے، فارن فنڈنگ کے مجرم آٹھ سال سے ’’قانونی ٹچ‘‘ سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مزید کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز کیمپین چلانے والے گندے اور گھٹیا لوگ ہیں۔

 

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے آٹھ سال پورا زور لگایا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ رک جائے تاہم اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو ثابت قدم رکھا جس کے نتیجے میں سچےثابت ہوئے، اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر مہربانی ہوئی اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آشکار ہوگئی۔ قوم شعور رکھتی ہے اب ان کی کہانیوں میں کوئی نہیں آئے گا پی ٹی آئی ملک کیلئے خطرہ ہے۔

 

راناصاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اوقات کے مطابق بولا کریں، فواد چودھری