• Friday, 30 September 2022
فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کسی صورت قابل قبول نہیں، چوہدری شجاعت

فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کسی صورت قابل قبول نہیں، چوہدری شجاعت

 لاہور(نیاٹائم)مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہرآفت،مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کا سہارا بنی ہے، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

 

نیاٹائم کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہرآفت، مصیبت اورمشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کا فریضہ نبھایا ہے،امن وامان کی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے میں ہماری آرمی نے اہم رول ادا کرتے ہوئےبے پناہ قربانیاں دیں۔ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کی تکلیف اورغم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان مصلحتوں کو پس پردہ رکھ کر فوج کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کریں، ہر چیز سنی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اورکسی صورت برداشت نہیں،سیاستدان سیاسی معاملات اورمصلحتیں نظراندازکرکے پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اورفوج کا ساتھ دیں۔

 

پاکستان میں کس کا مستقبل محفوظ،سراج الحق نے بتا دیا