
پاکستان میں کس کا مستقبل محفوظ،سراج الحق نے بتا دیا
لاہور(نیا ٹائم) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پاکستان میں صرف اور صرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل ہی محفوظ ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا جے آئی یوتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت کےظلم و جبر کے باعث نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہیں اس لیے ان کو اب چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوں اور ایسے نااہل حکمرانوں کیخلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کریں ۔ سراج الحق نے کہا کہ جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار اقتدار کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ عام پڑھے لکھے نوجوان کی ترقی اور خوش حالی میں حکمران سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سےعام نوجوانوں کیلئے میرٹ پر آگے بڑھنے کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں صرف اورصرف حکمرانوں کے بچوں کا مستقبل ہی محفوظ ہے جب کہ یونیورسٹی ڈگری ہولڈرز درجہ دوم کی جابز کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ان ساری خرابیوں کی وجہ موروثیت اور ون مین شو کی سیاست ہے جس کا خاتمہ اب بہت ضروری ہےاور اس کیلئے جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے کیوں کہ صرف جماعت اسلامی ہی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔
حکومت کا تحریک انصاف کےگردشکنجہ سخت
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ