• Thursday, 29 September 2022
تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئرہوچکی ہے،مریم اورنگزیب

تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئرہوچکی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیر ہو چکی ہے، فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد جماعت کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔

 

رہنماء تحریک انصاف   فواد چودھری  کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیر ہو چکی ہے، اور فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔

 

وفاقی وزیراطلاقات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق  عمران صاحب نے پانچ برس جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، 8 برس میں 11 بار اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، 9 وکیل بدلے، 50 بار سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج جو باتیں میڈیا پر آکر کررہے ہیں وہی باتیں 8 برس میں الیکشن کمیشن میں جاکر کرتے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کو رانا ثناء اللہ کا خوف ہی تھا تو 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا کیس  بنایا، رانا ثناء اللہ کے خوف سے ہی 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھی بھاگ گئے تھے۔

 

مریم اورنگزیب نے  مزیدکہا کہ فواد چودھری  احتیاط بہتر چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کیلئے بہتر ہوگا، فارن فنڈنگ مقدمے کا فیصلہ آ چکا ہے اور اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے، آٹھ برسوں  میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے، اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ جماعت  کا جھوٹ ، فراڈ اور تماشہ  بھی ختم ہوچکا ہے۔