• Friday, 30 September 2022
حکومت کا تحریک انصاف کےگردشکنجہ سخت

حکومت کا تحریک انصاف کےگردشکنجہ سخت

کراچی(نیاٹائم ) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انویسٹی گیشن  کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی طلب کر لیا ہے۔

 

ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف  کی رکن اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کو بھی طلب کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ دو نجی بینکوں کے افسران کو بھی ایف آئی دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔پرائیویٹ بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جب کہ  رُکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا ءکو 12 اگست اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو بلایاگیاہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دن وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  ایف آئی اے  خیبر پختونخوا نے بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کیلئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا اورانہیں پیش ہونےکا کہا ہے،دوسری جانب پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کو بھی ایف آئی اےلاہورنےطلب کرلیا ہے،دوسری طرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد میں بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا  ہے۔ایف آئی اے میں طلبی پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے میں پیش ہوں گے اور حکومت کے اس انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

 

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر نواز شریف کا موقف