• Friday, 30 September 2022
وفاقی کابینہ نےمون سون ایمرجنسی کااعلان کردیا

وفاقی کابینہ نےمون سون ایمرجنسی کااعلان کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم) وفاقی وزیرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مون سون ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے اورتمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 10 سے 14 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان ہے اورمحکمہ موسمیات خلیج بنگال پر بننے والے بارشوں کے نظام کو دیکھ رہا ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں بارشوں کے نئے اسپیل کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

 

شیری رحمان نے کہا کہ آج سے کچھ علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہو جائے گا،این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، تمام متعلقہ ادراوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ندی نالوں کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے،لوگوں سے گزارش ہے کہ ان بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

محکمہ موسمیات کی بارشوں کے متعلق بڑی پیشگوئی