• Friday, 30 September 2022
ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر نواز شریف کا موقف

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر نواز شریف کا موقف

لندن(نیا ٹائم)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق صحافیوں سے بات چیت کی ۔

 

لندن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے پہلے صحافیوں سے بات چیت  کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کیجانب سے سابق وزیراعظم  کو مبارک باد پیش کی گئی جس کے جواب میں نواز شریف  نے کہا  کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہگار لوگ ہیں، ان شاء اللہ ملک کے حالات اب  بہتر ہوں گے اور آپ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی  جس سے ملک میں مزید خوشحالی آئے گی۔

 

خیال  رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں  سے بات چیت میں کہا تھا  کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا محاسبہ اب قوم کرے گی کیونکہ  حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا  کہ آنے والے انتخابات اپنے  مقررہ وقت پر ہی ہوں گے  اور مجھے قومی  امید ہے کہ اس میں  پاکستان مسلم لیگ ن کی الیکشن کیمپئین  کی قیادت  خودنواز شریف  کریں گے۔

 

 

اسلامی ٹچ والوں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ