• Friday, 30 September 2022
اسلامی ٹچ والوں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

اسلامی ٹچ والوں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیا ٹائم)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ’’اسلامی ٹچ‘‘ دینے والے فن کاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے کیوں کہ  غیرملکی  فنڈنگ کے مجرم آٹھ  برس سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں۔

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد  کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ  رانا ثناء اللہ  کا کہنا تھا  کہ  بین الاقوامی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیرقانونی ڈالرز لیتے پکڑے گئے ہیں اور ہر چوری پکڑے جانے پرجھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی،مکاری، فن کاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔رانا ثنا اللہ  نے کہا کہ غیر ملکی  فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنے گندے  کردار کا مالک ہے جبکہ  شہدا کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بھی گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔

 

وفاقی وزیر داخلہ کامزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نےآٹھ  سال پوری کوشش کی کہ غیرملکی  فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے  مگراللہ  نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا، اللہ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی او ر اب جبکہ ان کی اصلیت سامنے آگئی ہے تو یہ اپنی چوری بچانے کیلئےعوام کو بطور ڈھال استعمال کرنا چاہتے ہیں  لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستانی قوم اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کو اب مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

وزیراعظم کاامپورٹڈ کنسائنمنٹس کی کلیئرنس دینے سے انکار