• Thursday, 29 September 2022
ایم پی اےملک لیاقت کی صحتیابی سےمتعلق ترجمان ایل آرایچ کابیان

ایم پی اےملک لیاقت کی صحتیابی سےمتعلق ترجمان ایل آرایچ کابیان

پشاور(نیاٹائم)ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں  زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحت یابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از  وقت ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے  زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگی ہیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں شفٹ  کر دیا گیا ہے۔


ترجمان  لیڈی ریڈنگ ہسپتال  کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا بھی  قبل از وقت ہو گا۔ہسپتال ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔

 

واضح  رہے کہ ملک لیاقت خان گزشتہ شب لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا اور دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئےتھے۔

 

وزیراعظم کاامپورٹڈ کنسائنمنٹس کی کلیئرنس دینے سے انکار