• Friday, 30 September 2022
دوسروں کوٹریکٹرٹرالی کہنےوالےخواجہ آصف بھی اخلاقیات کادرس دینےلگے

دوسروں کوٹریکٹرٹرالی کہنےوالےخواجہ آصف بھی اخلاقیات کادرس دینےلگے

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اداروں پر الزامات لگا کر دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، سیاست کبھی اتنی نہیں گِری تھی ، جتنی اب  گِری ہے ۔

 

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ہیلی کاپٹر حادثے پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر کمپین  چلائی، دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، کچھ لوگ اداروں پرالزامات لگاکر دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہےہیں اور سوشل میڈیا پرمنفی کمپین  چلانےوالوں کی کچھ لوگ سرپرستی بھی  کرتےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سیاست کبھی اتنی نہیں گری تھی، جتنی آج گرچکی ہے، رنج و غم کا اپنا ایک تقدس ہوتا ہے، یہ سیاست نہیں یہ کچھ اور چیز ہے، شہیدوں کو سیاسی موضوع بنانا اچھی چیزنہیں۔

 

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ہمارا دشمن جو ہمیشہ ہمارے خلاف موقع کی تاک میں رہتا ہے اسے اب جنگ کی ضرورت نہیں رہی ، ہمارے اندر ایسے لوگ آ گئے ہیں جو اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ان لوگوں نے جنہوں نے ٹوئٹس کیے ان کی باقاعدہ  طور پر مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دانست میں تمام حدیں پار کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پرغیراخلاقی زبان کا استعمال بھی  تشویشناک ہے، ایک شخص نے رواداری کی سیاست کو ختم کردیا، شہداء  کسی کے بیٹے،کسی کے بھائی ہوتے ہیں،ان کے اوپر کیا گزرتی ہوگی؟  یہ کیسا کلچر فروغ دیا جا رہا ہے جو ملک اور معاشرے کو برباد کر دے گا، ایک شخص اقتدار چلے جانے پر اداروں پر حملےکررہاہے۔

 

پرویز خٹک نے کارکنوں کو الیکشن تیاریوں کی ہدایت کردی