• Thursday, 29 September 2022
بابائے جمہوریت کے بیٹے کو پرویزالٰہی کابینہ میں اہم وزارت مل گئی

بابائے جمہوریت کے بیٹے کو پرویزالٰہی کابینہ میں اہم وزارت مل گئی

لاہور(نیاٹائم)تحریک انصاف نے پنجاب میں قدآورسیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے نوابزادہ منصورعلی خان کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔

 

بابائے جمہوریت سمجھے جانے والے نوابزادہ نصراللہ خان کے بیٹے نوابزادہ منصور علی کوستائیس سال بعد اُن کی من پسندوزارت محکمہ مال کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اس سے پہلے وہ منظوروٹو کابینہ میں وزیرمالیات کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔اہم وزارت ملنے پر نوابزادہ منصور علی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نےاعتماد کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،عمران خان کے نظریے کو پروان چڑھائیں گے اورعوام کی خدمت بلکل ویسا ہی کرونگا جیسے میرے والد نے کی تھی۔

 

جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کابینہ کے بڑے نام وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی کابینہ سے آؤٹ ہوگئے۔ پرویزالٰہی کابینہ میں بزدار کابینہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سینئر سیاستدان چوہدری ظہیر الدین،مخدوم ہاشم جواں بخت، محمدجہانزیب خان کھچی، آشفہ ریاض فتیانہ،پیر سید صمصام بخاری، کرنل ملک محمد انورخان اور ملک اختر جیسے قد اور وزراءجگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ بزدار کابینہ کا ایک اور وزیرشوکت لالیکا جو آزاد جیت کر آیا تھا وہ بھی دوبارہ وزیر نہ بن سکا۔

 

بزدار کابینہ کے بڑے نام پرویزالٰہی کابینہ میں جگہ نہ بناسکے