پرویز خٹک نے کارکنوں کو الیکشن تیاریوں کی ہدایت کردی

پرویز خٹک نے کارکنوں کو الیکشن تیاریوں کی ہدایت کردی

نوشہرہ(نیا ٹائم) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کارکنان کو الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

نوشہرہ میں پی ٹی آئی  کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع پرویز  خٹک  کا کہنا تھا  کہ ملک اس وقت  کئی بحرانوں سے دوچار ہے اوروزیراعظم  شہباز شریف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہےاس لیے  بہت جلداب  جنرل الیکشنز کا اعلان ہوگا۔ پرویز خٹک نے کہا  کہ شہباز شریف کی حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی اس لیے اب ہمارے کارکنان  الیکشنز  کی تیاریاں شروع کریں کیونکہ ہمیں انتخابات میں انہیں شکست دینی ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا  تھا  کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کو نااہل قرار دلوا دیں گی اور پی ٹی آئی  پر  پابندی لگوا دیں گی تو یہ انکی خام خیالی  کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ خطاب کے دوران  پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران قبل از  وقت انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری پہلے بھی خالی ہاتھ لوٹے تھے اب بھی خالی ہاتھ ہی  لوٹیں گے۔

 

 

زمینی طاقتیں حکمرانوں کے ،آسمانی طاقتیں عمران کیساتھ ہیں ،شیخ رشید