• Friday, 30 September 2022
راناصاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اوقات کے مطابق بولا کریں، فواد چودھری

راناصاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اوقات کے مطابق بولا کریں، فواد چودھری

لاہور(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں سخت ہدف تنقید بنایا ہے۔

 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پرمیشن ہے تاہم پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا، عمران خان اپنی چوری سے فوکس ہٹانے کیلئے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر رہے ہیں۔ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی انوسٹیگیشن میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو حوالات کی ہوا لگوائیں گے۔وفاقی وزیر کے اس بیان پر فواد چوہدری نےرانا ثنااللہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے رانا ثنا اللہ کے بیان کا اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بولا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے تھانیدار ہیں اس سے زیادہ آپ کی اوقات نہیں۔سابق وفاقی وزیر نے رانا ثنااللہ کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ ’ایسا نہ ہوکہ لینے کے دینے پڑ جائیں، بہادر آپ اتنے ہیں جب سے گورنمنٹ تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں آئے، بہرحال احتیاط اہم چیز ہے‘ ۔

 

نذیرچوہان نے آرمی چیف سے مداخلت کی درخواست کردی