
باورچیوں نے ریکارڈ ساز سینڈوچ بنا لیا
میکسیکو(نیاٹائم)میکسیکو کے دارالحکومت میں باورچیوں نے 242.7 فِٹ لمبا ٹورٹا سینڈوچ بنا کرنیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
میکسیکو سٹی کے وینوسٹیانو کیرینزا ضلع میں لگنے والے سترویں سالانہ ٹورٹا میلے میں سینڈوچ کابزنس کرنے والے مختلف افراد نے دومنٹ اورنو سیکنڈ کے اندر ریکارڈ ساز سینڈوچ تیار کیا۔سٹی کی میئر ایویلین پیرا کا کہنا تھا کہ 242.7 فٹ کا سینڈوچ میکسیکو سٹی کا منفرد ریکارڈ ہے۔دنیا کے سب سے لمبے سینڈوچ کا ریکارڈ رکھنے والے سینڈوچ کی لمبائی چوبیس سو گیارہ فٹ پانچ انچز ہے جبکہ یہ سینڈوچ دنیا کا سب سے لمبا ٹورٹا سینڈوچ شمار کیا جارہا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ایسی کوئی لسٹ فی الحال نہیں ہے جس میں اس سینڈوچ کو جگہ دی جا سکے،ٹورٹا کے حصے میلے میں شریک لوگوں کو بیچ دیے گئے۔ سینڈوچ میں بیف اورچکن کے علاوہ شترمرغ، مگرمچھ اور بھینس کا گوشت ڈالا گیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پرصارفین نے لکھا کہ طویل ترین سینڈوچ کو گنیزآف ورلڈریکارڈ میں شامل کرنا چاہیے۔
نایاب چھپکلی 200 سال بعد منظر عام پر آگئی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ