• Friday, 30 September 2022
گونگی بہری لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان دھر لیے گئے

گونگی بہری لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے ملزمان دھر لیے گئے

لاہور(نیاٹائم)شیراکوٹ میں چودہ سالہ گونگی بہری لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

لاہورپولیس کے مطابق لڑکی سے مبینہ طورپر زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان سجاد اور تنویرعرف تنا کو سگیاں سے پکڑلیا گیا ہے، ملزمان آپس میں رشتے دارہیں۔ گزشتہ دن مبینہ طورپرجنسی زیادتی کا ہدف بنانے کا درد ناک واقعہ ہوا تھا جس پروزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے تھے۔

 

دوسری طرف چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کرنے کا کہا ہے کہ واقعہ انتہائی دردناک اورانسانیت سے گرا ہوا ہے۔ قبل ازیں ملزم تنویرنے مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں تاہم ورثاء نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی تھی۔

 

لاہور میں سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کا انکشاف