• Friday, 30 September 2022
پولیس کی بین الاضلاعی گینگز کے کارندوں کیخلاف بڑی کارروائی

پولیس کی بین الاضلاعی گینگز کے کارندوں کیخلاف بڑی کارروائی

لودھراں(نیاٹائم)پولیس نے ڈکیتی، رہزانی اورموٹرسائیکل چوری میں ملوث پانچ   بین الاضلاعی گینگزکے درجنوں کارندے گرفتار کرکے ایک کروڑسے زائد کا مال مسروقہ اور نوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔

 

 ڈی پی اوعبدالرؤف بابر نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی لودھراں پولیس نے تین گینگز کے گیارہ ممبران گرفتار کرکے ساڑھے 86 لاکھ کا مال مسروقہ اورپانچ موٹرسائیکل برآمد کئے جبکہ صدرلودھراں پولیس نے دو گینگزکے چارممبران گرفتار کرکے بارہ لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ اور چارموٹرسائیکل برآمد کئے ہیں ملزمان سے مزید انوسٹی گیشن جاری ہے اور دانستہ ان کی شناخت کا عمل بھی سردست پوشیدہ رکھا جارہا ہے تاکہ قانونی عوامل نمٹائے جاسکیں۔

 

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری سے ڈکیتی،رہزانی اورنقب زنی،موٹر سائیکل چوری کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ہیں یہ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء اورنقدی سے محروم کردیتے تھے انہوں نے بتایا کہ ملزمان باقاعدہ ریکی کرکے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوکر نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے انہوں نے اس موقع پراعلان کیا کہ اچھی کارکردگی پر  تمام افسران کو نقد انعام اورسرٹیفیکیٹ دئے جائیں گے۔

 

لاہور میں سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کا انکشاف