• Friday, 30 September 2022
ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

چارسدہ(نیاٹائم)بائیس سالہ نوجوان کی صوبہ سندھ میں شکارپورمیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء اورتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے۔

 

جس پر ڈی پی او چارسدہ نے نوجوان کے اغواء اورتاوان کا مطالبہ کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوجوان فضل سبحان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے ان سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جبکہ غربت کے باعث ان گھر فاقوں کی نوبت ہے۔ چارسدہ کے علاقہ ترنگزئی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان پرڈاکوؤں کی تشدد کی ویڈیوں سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہے جس کے آزادی کے بدلے ڈاکو نوجوان کے خاندان سے 30لاکھ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان ایک ریگستان میں درخت کے ساتھ زنجیروں سے باندھا گیا ہے جس پرڈنڈوں سے تشدد کیا جارہا ہے۔ ویڈیوں میں نوجوان اپنے ماموں اورچاچو کو ڈاکووں کیلئے پیسہ اکٹھا کرنے اور خود پر ہونے والے تشدد کا ذکر کررہا ہے۔ نوجوان کے مطابق اسے کئی کئی دن تک کھانا، پانی نہیں دیا جاتا جبکہ روزانہ بندوقوں اور ڈنڈوں سے اس پرتشدد کیا جاتا ہے۔ اس حوالے نوجوان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی غریب ہے جہاں پران کے ساتھ کھانا کھانے کے پیسے نہیں اور بچے بعض اوقات بھوکے سو جاتے ہیں۔

 

یہ نوجوان کی دوماہ قبل ایک لڑکی سے سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی جس نے نوجوان کو شادی کا جھانسہ دیکرسندھ بلایا بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی نے اس نوجوان کو ڈاکووں کے حوالے کیا ہے جو دوماہ سے ان پرتشدد اوران سے 30لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق فضل جان دیہاڑی لگانے والا انتہائی غریب جوان ہے اوراغواء کے دوماہ بعد مغوی کے موبائل سے ویڈیو بناکر دوستوں کو بھجوائی گئی۔

 

ویڈیوں وائر ہونے کے بعد ڈی پی او کی ہدایت پر تھانہ عمرزئی میں اغواء کی ایف آئی آردرج کی گئی ہے دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس صوبائی ڈائریکٹرشہنام خان کے مطابق ان کی نتظیم کی جانب سے نوجوان کی بازیابی کے لئے سرگرمیاں شروع کی گئی ہے جس میں شکارپور کے ڈپٹی کمشنراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسے رابطہ ہوا ہے لیکن وہاں سے ان کو تسلی بحش جواب نہیں دیا جارہا۔ شہنام خان کے مطابق نوجوان کی رہائی کیلئے آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی