پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی

بہاولپور(نیاٹائم)فوڈسیفٹی ٹیم کی کھوکھا بازاراورحرم گارڈن میں ڈرائی فروٹ سٹورزپر چھاپے، چارسوکلوگرام ملاوٹی مرچیں، 42 کلو ممنوعہ چائنہ سالٹ ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر کیلئےدرخواست جمع کروادی۔

 

تفصیلات کے مطابق فوڈ بزنس مالکان معروف برانڈڈ کے نام سے ملاوٹی مرچیں فروخت کررہے تھے۔ملاوٹی مصالحوں کی جعلی پیکنگ کی گئی تھی۔ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ فوڈ بزنس مالکان ممنوعہ چائنہ نمک بھی فروخت کررہے تھے۔پروڈکٹس کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

 

چائنہ نمک کا استعمال ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ سنگین جرم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کو پنجاب میں گھناؤنا کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔

 

پشاور پولیس نے محرم سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی