• Friday, 30 September 2022
اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر کا معاملہ، ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا

لاہور(نیاٹائم)ہائیکورٹ نے اسپیکر نیشنل اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 

نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے مسئلے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نیشنل اسمبلی قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے بارے درخواست پر تیس دن میں فیصلہ کریں۔کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالت کے حکم سے باخبر کریں اور رجسٹرار دفتر درخواست اور فیصلے کی مصدقہ کاپیز اسپیکر نیشنل اسمبلی کو بھجوائے۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دی گئی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔

 

دوسری جانب راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں عمران خان آج اسمبلی آجائے تو میں خود اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دونگا آئندہ الیکشن لڑنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد کرونگا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی راجہ ریاض شدید تنقید کی زد میں ہیں کہ حکومت کو ووٹ دینے والا ہروقت وزیراعظم کے ساتھ رہنے والا کس طرح اپوزیشن لیڈرکا کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

نوازشریف بزدل ہیں کبھی واپس نہیں آئیں گے،عمران خان