• Thursday, 29 September 2022
وزیراعلی پنجاب کی وفاقی حکومت پر لفظی گولہ باری

وزیراعلی پنجاب کی وفاقی حکومت پر لفظی گولہ باری

لاہور(نیاٹائم)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کاہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ فیڈرل گورنمنٹ اوورسیز پاکستانیوں کے رائٹس کی قاتل ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے پریذیڈنٹ شبیر شاہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی سیچوایشن سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک رہنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دکھ ہے کہ، موجودہ گورنمنٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے رائٹ سے محروم کیا، موجودہ وفاقی گورنمنٹ اوور سیز پاکستانیوں کے رائٹس کی قاتل ہے۔ان کا کہنا تھا بیرون ملک رہنے والے پاکستانی موجودہ وفاقی گورنمنٹ میں شامل کسی پارٹی پر بھروسہ نہیں کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے ایشوزکے حل کیلئے جامع پالیسی بنارہے ہیں۔

 

نوازشریف بزدل ہیں کبھی واپس نہیں آئیں گے،عمران خان