• Thursday, 29 September 2022
نوازشریف بزدل ہیں کبھی واپس نہیں آئیں گے،عمران خان

نوازشریف بزدل ہیں کبھی واپس نہیں آئیں گے،عمران خان

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف کو بزدل شخص قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وطن کبھی نہیں پلٹیں گے۔

عمران خان نے پچیس ستمبر کو ہونے والے نیشنل اسمبلی کی تمام نونشستوں پر خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہے۔اس بارے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ مجھ کو نااہلی کا خوف نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف نے قانونی راستہ اپناتے ہوئےفنڈ اکٹھا کیا ہے۔سابق پرائم منسٹر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لانگ مارچ کے دوران ہم کو الیکشن کے حوالے سے غلط یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ کی وطن واپسی کے بارے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف بزدل اورآرام پسند آدمی ہیں، وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دن لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا تھا نواز شریف بہت جلد پاکستان کے عوام خدمت کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ مل گئی