لاہور میں سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کا انکشاف

لاہور میں سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(نیاٹائم)سترہ گروپوں کے سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی موجودگی اوران کو بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہورمیں بیرون ملک سے ٹارگٹ کلرزکے گروپ منگوائے جارہے ہیں، ان گروپوں کے پاس دوسو دس ٹارگٹ کلرز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرزپیسوں کے حصول کیلئے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں، پولیس افسران اور سیاستدان ٹارگٹ کلرز کا اگلا نشانہ ہوسکتے ہیں، ٹارگٹ کلرز گیٹ وے اورانٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کرتے ہیں اس لیے انہیں ٹریس کرنے میں دقت آتی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ٹارگٹ کلرز کے خلاف ایکشن لینے کیلئے خصوصی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو ارسال کردی ہے۔رپورٹ کے ساتھ سی سی پی او لاہور کو کرمنل عناصر کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں اور کہا گیا کہ گروپوں کے زیراثر افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

 

رپورٹ میں تجویزدی گئی کہ شوٹرز کے اندرون بیرون ملک رابطوں کی تفصیلات کی جانکاری کریں اور شہر میں جو خوف و ہراس ہے اُس کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کردیا جائے۔

 

رحیم یار خان میں ڈاکو راج برقرار