عمران خان اوورسیز کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں؛حنیف عباسی

عمران خان اوورسیز کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں؛حنیف عباسی

راولپنڈی(نیاٹائم)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پریس ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی حقیقت اوورسیز کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے وہ کل رات بھولے بنے ہوئے تھے ،صدرمملکت عارف علوی کو چاہیے کہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ وفاقی تحقیقات ادارے(ایف آئی اے)کو پی ٹی آئی رہنما اسدعمر، پرویزخٹک اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا حکم دیا ہے۔ عمران خان نے خیرات کا پیسہ پرسنل مفاد کیلئے استعمال کیا وہ سب سے بڑا چور ڈاکو ثابت ہوگیا ہے۔

 

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان گورنمنٹ میں ہوں یا باہر ملک کیلئے خطرہ ہیں جبکہ گورنمنٹ نے پی ٹی آئی کے تیرہ بے نامی اکاؤنٹس کی انوسٹی گیشن  کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔انہوں نےکہا کہ ہم نے 2017 میں کہا تھا کہ یہ شخص جھوٹا ہے۔ عمران خان ملکی معیشت اور جغرافیہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ عمران خان نعیم الحق اور ڈاکٹرقدیرخان جیسی شخصیات کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

 

ق لیگ کی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ