بےروزگار افراد کیلئے محکمہ ہائرایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا

بےروزگار افراد کیلئے محکمہ ہائرایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا

پشاور(نیاٹائم)صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا کامران بنگش نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار نو سو اساتذہ کی بھرتیوں کی اپروول دیدی ہے۔

 

اس حوالے سے منسٹرایجوکیشن کامران بنگش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ اساتذہ کے ملازمت کے جاب آرڈر ہوگئے ہیں باقی پرورک جاری ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی پالیسی پرمشاورت کررہے ہیں یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈکا آغاز کررہے ہیں، فنڈز ترقیاتی فنڈز سے الگ کالجزکیلئے لگائے جائیں گے۔

 

صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 235 کالجز کام کررہے ہیں باقی دو سو سے زیادہ کو ایکٹیو کرنے جارہے ہیں، کالج اساتذہ کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے لگے ہیں جو ڈھائی لاکھ فیملی کوسپورٹ کرے گا، اساتذہ کو سو فی صد الاؤنس دینے کا مطالبہ پورا کرنے کی صوبائی گورنمنٹ فی الوقت پوزیشن میں نہیں ہے۔

 

کامران بنگش نے مزید کہا کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کالجز کے لیے انعامات بھی طے کیے گئے۔خیال رہے کہ چند دن پہلے کامران بنگش نے پشاور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کی 8 یونیورسٹیاں جلد گلوبل ریکنگ میں جگہ بنائیں گی۔پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو معاشی امور میں خودمختار بنا رہے ہیں، سرکاری جامعات کو ریسرچ کے لحاظ سے بہتر بنانے پر فوکس کر رہے ہیں۔

 

گورنر پنجاب سے یوایچ ایس کےوائس چانسلر کی ملاقات