نائٹ کلب میں آتشزدگی13زندگیاں نگل گئی

نائٹ کلب میں آتشزدگی13زندگیاں نگل گئی

تھائی لینڈ(نیاٹائم ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 لوگ  ہلاک اور کئی  جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

 

برطانوی میڈیا کابتاناہے کہ تھائی لینڈ کے جنوب مشرقی صوبے میں واقع نائٹ کلب میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلب کےایک  بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی  ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغازکیامگر تب تک دیر ہوچکی تھی، ریسکیواہلکاروں نے آگ سے جھلسنے والے افراد کو کلب سے نکالا اور فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا۔

 

پولیس کا بتانا ہےکہ بیشتر افراد کلب میں مچنے والی بھگدڑ کی وجہ سےاندر پھنسے اور ان کے کپڑوں نے آگ پکڑلی جس سے وہ بری طرح جھلسےہیں،ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ نائٹ کلب کی دیواروں پر لگے میٹریل کےباعث آگ نے شدت اختیارکی کیونکہ یہ میٹریل فوری طور پر آگ  کوپکڑتا ہے۔ریسکیو کے مطابق فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر کنٹرول  پایا جس کے بعد لاشوں کو کلب سے نکالا گیا جن میں 4 خواتین اور 9 مرد بھی شامل ہیں۔

 

ریسکیو حکام کابتانا ہےکہ زیادہ تر افراد کی موت کی وجہ دم گھٹنے کےباعث ہوسکتی ہے کیونکہ آگ لگنے کے بعد انہوں نے خود کو واش روم  میں بند کرلیا تھا جبکہ مرنے والے تمام افراد تھائی نیشنل ہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں ہیں تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے دیواروں پر لگے میٹریل کی وجہ سے شدت اختیار کرلی۔

 

متحدہ عرب امارات میں پہلی سمارٹ ٹیکسی متعارف