بہاولنگر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

بہاولنگر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

بہاولنگر(نیاٹائم)مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ارشد ورک اسسٹنٹ کمشنر نے کی۔

 

بہاولنگر یوم استحصال کشمیر ریلی میں تمام محکموں افسران، ملازمین، طلباء اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا آج 5 اگست کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔ بھارتی انتہا پسند حکومت نے آج کے دن ریاست مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت ختم کی۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سرکار نے متنازعہ علاقے پر طاقت کے ذریعے تسلط قائم کرکھا ہے،جموں و کشمیر میں بھارتی جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، کشمیری عوام جرات، بہادری سے طویل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،جموں و کشمیر کے عوام بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں سمیت اقوام عالم نے 5 اگست 2019 کو اٹھائے گئے بھارتی غیرقانونی سامراجی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔ حکومت پاکستان اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق رائے دہی دلوائے۔

 

طویل عرصے فرائض دینے والے آفیسر کیلئے پروقار الوداعی تقریب