قومی اسمبلی کی 9نشستوں پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 9نشستوں پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

اسلام آباد(نیاٹائم)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد 9نشستوں پر ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 نشتوں پر 25 اگست کو ضمنی الیکشن ہونگے، ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 13 اگست تک جمع کروائی جاسکتی ہے اور17 اگست کو سکرونٹی کا عمل ہوگا،قومی اسمبلی کی نشست این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 239 کورنگی کراچی اور این 246 کراچی ساؤتھ میں ضمنی انتخاب   ہونگے۔

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفےجمع کرائے گئے تھے جنہیں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا تھا،تاہم اب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے مرحلہ واراستعفوں کی منظوری کافیصلہ کیا تھا اور تحریک انصاف کے 11ارکان کے استعفےمنظورکرلئےتھے اور اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کوبھجوادی تھی۔

 

تاہم اب خالی ہونےوالی نشستوں پرالیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کرانےکاشیڈول جاری کردیا گیا ہے، دوسری طرف  تحریک انصاف نے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کوعدالت میں چیلنج کرنےکافیصلہ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ اب ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہی ہوں گے اور ہم اسی میں حصہ لیں گے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ معاملات کس جانب رخ لیتے ہیں یہ تو آنے والاوقت ہی طے کرےگا۔

 

ق لیگ کی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ