طویل عرصے فرائض دینے والے آفیسر کیلئے پروقار الوداعی تقریب

طویل عرصے فرائض دینے والے آفیسر کیلئے پروقار الوداعی تقریب

لودھراں(نیاٹائم)ٹریفک پولیس میں 37 سال تک فرائض انجام دینے والے آفیسر کی ملازمت کا آخری دن محکمے نے یادگار بنادیاجس میں پھولوں کے ہار اور تحائف بھی پیش کئے گئے ۔

 

 انسپکٹر نثاراحمد کے اعزاز میں پروقارالوداعی تقریب ڈی پی او دفتر لودھراں میں منعقد کی گئی جس میں انسپکٹر نثار احمد کو پھولوں کے ہار پہنائے اورساتھی ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،انسپکٹر نثار احمد کی گراں قدر خدمات کوسراہتے ہوئے ڈی پی او عبدالروف بابر نے پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر نثار احمد نے 1985 میں بطور کانسٹیبل پولیس میں شمولیت اختیار کی اور مختلف محکمانہ کورسز کے ذریعے ترقی کرتے کرتے انسپکٹر کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ریٹائرمنٹ کے دن انسپکٹر نثار احمد کو ڈی پی او کی گاڑی میں سکواڈ کے ساتھ ڈی پی او دفترسے گھر کے لئے روانہ کیا گیا۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہوگا۔ریٹائرڈ پولیس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا جبکہ ریٹائرڈ انسپکٹر نثار احمد کا کہنا تھا کہ محکمے سے ملنے والا پیار ان پر قرض ہے جسے کبھی نہیں اتارسکتے۔ پولیس کی ملازمت بڑی ایمانداری سے اور فرض شناسی سے کی۔دوران ملازمت اپنے فرائض بڑی ایمانداری سے ادا کئے ہیں ملازمت کے دوران کسی ساتھی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہیں۔

 

الخدمت فاؤنڈیشن پشاور نےمزید بیس اجتماعی شادیوں کا اہتمام کردیا