
یوٹیوبرمعاذ کی ماہانہ آمدنی جانیئے!
کراچی(نیاٹائم)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور یوٹیوبرز کی ماہانہ آمدنی کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جاتے ہیں مگر ان دعوؤں میں سچائی کم جبکہ جھوٹ اور افواہیں کافی زیادہ پھیلائی جاتی ہیں۔
اب 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے ایک ٹی وی شومیں اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق انکشاف کرکے سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔یوٹیوبر معاذ حال ہی میں میزبان نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
دوران شو نادر علی نے معاذ سے ان کی ماہانہ آمدنی سے متعلق سوال پوچھا جس کے جواب میں یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میری ماہانہ آمدنی تقریباً اتنی ہے کہ اس سے دو پاکستانی آلٹو گاڑیاں خرید لی جائیں جس پر نادر علی نے کہا چونکہ پاکستان میں تیزی سے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا یہ سیلری کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے جنرل مینجر سے بھی کافی زیادہ بنتی ہے۔
معاذصفدر نے اپنے کیرئیر کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں 5 برس ہوگئے ہیں، 4 سال تک میری تنخواہ زیرو تھی مگر جب 5 ویں سال میں نے یوٹیوب سے آغاز کیا تو میری سیلری میں اضافہ ہوا ہے۔
سجل علی جلد "مادر ملت" کے کردار میں نظر آئیں گی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ