ق لیگ کی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ

ق لیگ کی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم فیصلہ

اسلام آباد(نیاٹائم)الیکشن کمیشن آف  پاکستان نے چودھری شجا عت حسین  کو پارٹی کا صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل برقرار رکھتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔مسلم لیگ ق کا پارٹی اانتخاب  رکوانے کیلئے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رُکنی بینچ نے کی ہے۔

 

چودھری  شجاعت حسین کے وکیل نے بتایا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط سے علم  ہوا کہ جماعت  کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، اس اجلاس میں جماعت  کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہٹا دیا گیا ہے۔وکیل چودھری  شجاعت حسین نے بتایا کہ اس اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب  کا اعلان کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دوبارہ انتخابی شیڈول کا اعلان بھی الیگل  ہے۔ اس کے علاوہ جماعت  میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی، پارٹی ممبران کو اس اجلاس کا نوٹی فکیشن نہیں ملا اور جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان کی کوئی لسٹ  نہیں اور یہ غیر قانونی اجلاس بھی تھا۔

 

چودھری  شجاعت کے وکیل نے بتایا کہ جماعت  کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی  برقرار ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو  گی جنہوں نے خود کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ظاہر کیاہےاور اجلاس میں شرکت  بھی کی۔وکیل نے بتایا کہ جماعت کا صدر استعفیٰ دیکر عہدے  سے  بھی ہٹ سکتا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے پاس کوئی  بھی اختیار نہیں کہ وہ جماعت  صدر کو برطرف کرے۔

 

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے آخری انتخاب  جنوری 2021 میں ہوئے جس میں تمام عہدیدار بغیرمقابلے منتخب ہوئے، جماعتی انتخاب  ہر5 برس بعد ہوتا ہے، کوئی عہدیدار انتقال کر جائے یا استعفیٰ دے تو عہدے سے ہٹ سکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کامزید کہنا تھا کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، مقدمے کی اگلی سماعت 16 اگست کو ہو گی اور اس وقت تک چودھری  شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ جماعت  کے سیکرٹری جنرل ہی رہیں گے۔

 

سابق چیئرمین نیب کی تنخوا و مراعات کی تفصیلات پیش