عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

واشنگٹن(نیاٹائم)انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت اٹھاسی  ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ روس یوکرین وارکی شروعات کے بعد سے یہ امریکی خام تیل کی کم ترین پرائس ہے۔واضح رہے کہ چوبیس  فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی پرائسز تاریخ کی بلند ترین لیول پر پہنچ گئیں تھیں لیکن اب ان میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

 

آج برطانوی خام تیل برینٹ کی پرائس میں بھی دو عشاریہ اٹھاسی ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد وہ 93.90 ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت دوعشاریہ سینتیس ڈالر کمی کے بعد 88.29 ڈالر پر سیل ہوا۔ یہ برینٹ کی اکیس فروری 2022 اور امریکی خام تیل کی تین  فروری 2022 کے بعد سے اب تک کی کم ترین پرائس ہے۔

 

دوسری جانب ماہرین معیشت نے عالمی منڈی میں خام تیل کے گرتے بھاؤ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمت آسمانوں سے بات کرنے لگی تھی جس کی وجہ سے مہنگائی پر بڑا اثر پڑاتاہم اب خام تیل کی پرائس میں کمی کا مہنگائی پر مثبت اثر پڑے گا۔

 

برطانیہ میں شرح سود 27 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا