عالیہ اپنی نئی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کیخلاف مہم پربول پڑی

عالیہ اپنی نئی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کیخلاف مہم پربول پڑی

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ کی سپراسٹارعالیہ بھٹ نے اپنی آنے والی مووی ’’ڈارلنگ‘‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم پر خاموشی توڑدی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا میں سوشل میڈیا پر ڈارلنگ مووی کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ مووی مردوں کے خلاف بنائی گئی ہے۔ بائیکاٹ ٹرینڈ کا پرچار کرنے والوں کا خیال ہے کہ ڈارلنگ میں مردوں کو گھریلو تشدد کا ہدف بناتے دیکھائی دیا گیا لہذا یہ فلم کسی صورت قابل قبول نہیں۔عالیہ بھٹ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں ہمیں بائیکاٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

 

اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ آج کل سانس لینے پر بھی تماشا لگایا جاتا ہے، غلطی کرنے پرمجھ کو کوئی پچھتاوا نہیں ہوتا کیوں کہ انسان اسی سے آگے بڑھتا ہے۔ رنبیرکپور کی بیوی نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے یہ بہت برا ہوگا جب میں کچھ غلط کروں اور مجھے اس پر کوئی پشیمانی نہ ہو۔

 

مجھے آرام کی ضرورت نہیں:عالیہ بھٹ