سجل علی جلد

سجل علی جلد "مادر ملت" کے کردار میں نظر آئیں گی

کراچی(نیا ٹائم)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ سجل علی  بہت جلد  برصغیر کی تقسیم  پر بننے والی ویب سیریز میں مادرِملت فاطمہ جناح کے  رول  میں  نظر آئیں گی۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق  فلم ساز دانیال  افضل  کی تحریر کردہ  اور ہدایت کار ی میں بننے والی  ویب سیریز میں مادر ملت فاطمہ جناح کے بچپن سے لیکر جوانی اور جدوجہد آزادی ِ پاکستان کے مناظر دکھائے جائیں گے۔فاطمہ جناح  پر بنائی جانے والی یہ سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہوگی جب کہ ہر سیزن کی پندرہ  اقساط ہوں گی ۔ہدایت کار دانیال افضل کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی کا رول  اداکارہ سندس فرحان ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں سجل علی "مادر ملت" کے روپ میں جلوہ گرہوں  گی۔

 

سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اورمادر ملت  فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز محترمہ فاطمہ جناح کا  رول  ادا کریں گی جبکہ فلم میں سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین بھی  نظر آئیں گے۔امید ظاہر کی  جارہی ہے کہ اس ویب سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو نشر کی جائے گی اور یہ سیریز ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ  اسے نجی ٹی وی چینلز پر بھی  براڈ کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ سجل علی کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے وہ مادر ملت کا کردار نبھائیں گی۔

 

 

متھیرا پانچ وقت کی نماز ادا کیوں نہیں کر سکتیں