• Friday, 30 September 2022
نایاب چھپکلی 200 سال بعد منظر عام پر آگئی

نایاب چھپکلی 200 سال بعد منظر عام پر آگئی

گیلاپیگوس(نیا ٹائم ویب ڈیسک )گیلاپیگوس کے جزائر میں معدوم قرار دی جانے والی چھپکلی کی ایک قسم تقریباً  دوسو سال بعد دوبارہ منظر عام پر آگئی۔

 

گیلاپیگوس جزائر میں زمینی اِگوانا آخری بار سینٹیاگو جزیرے پر 187 سال  پہلے  دیکھی گئی تھی۔  ماحولیاتی ماہرین  کا یہ ماننا تھا کہ یہ چھپکلی مقامی سطح پر معدوم ہوچکی تھی مگر 3 سال  پہلے ان جزائر پر ہزاروں مخلوقات دوبارہ سامنے آئیں اور نئی تصاویر اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ چھپکلی کی اس قسم کی ایک بار پھرسے  افزائش ہو رہی ہے۔گیلاپیگوس قومی  پارک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ 2صدیوں بعد زمینی اِگوانا ایک بار پھر سے  سینٹیاگو جزیرے پر پیدا ہوئی ہیں جس  کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ ان چھپکلیوں کی مزید اقسام بھی سامنے آئیں گی ۔

 

جنوبی امریکی ملک اِیکواڈور سے ایک ہزار کلومیٹر مغرب میں واقع یہ جزائر انگریز سائنسدان چارلس ڈارون کے 1835 کے سفر کے بعد سے مشہور ہوئے تھے۔جب چارلس ڈارون نے یہاں کا سفر کیا تھا تب اس خطے میں بڑی تعداد میں زمینی اِگوانا موجود تھیں لیکن بیسویں  صدی کی  ابتدا تک وہ ختم ہوگئیں تھیں یا معدومی کا شکار ہو گئی تھیں  مگریہ چھپکلیاں قریبی جزائر میں معمولی تعداد میں باقی رہیں۔انکو ایک بین الاقوامی آرگنائزیشن کیجانب سے ان جانوروں کی  لسٹ  میں بھی شامل کیا گیا ہے جنکے وجود کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

 

 

کراچی والوں کا انوکھا کارنامہ، سیوریج پائپ کو انڈرپاس بنا دیا